نیوزی لینڈ نے پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش میں کافی کرکٹ کھیل رکھی ہے، بولنگ کوچ

ہم نیوز  |  Feb 07, 2025

بولنگ کوچ نیوزی لینڈ جیکب اورم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش میں کافی کرکٹ کھیل رکھی ہے۔

بولنگ کوچ نیوزی لینڈ  جیکب اورم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹرائی سیریز کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے۔

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

بولنگ کوچ  نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے، ہمیں پاکستان اور دبئی میں اپنے میچز کھیلنے ہیں، پاکستان میں بنگلہ دیش اور دبئی میں بھارت سے کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ جیکب اورم کو شین جرگسن کی جگہ نیوزی لینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا  تھا،229 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے جیکب اورم اس سے قبل عارضی طور پر اس ذمہ داری کو نبھا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More