چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف 13 دن باقی رہ گئے ہیں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے مداحوں کیلیے بری خبر ہے۔
بابر اعظم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ موجودہ دور کے بہترین کرکٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں اور کرکٹ شائقین سمیت پوری قوم کو چیمپئنز ٹرافی میں ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
تاہم میگا ایونٹ سے قبل ہی بابر اعظم ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے اور اس پریشانی سے انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے شائقین کو آگاہ کیا ہے کہ ’’میرا موبائل فون گم ہو گیا ہے۔‘‘
بابر اعظم نے مزید لکھا ہے کہ فون گم ہو جانے کے باعث میں نے اپنے تمام رابطہ نمبر بھی کھو دیے ہیں۔ جیسے ہی فون اور تمام نمبرز مل جائیں گے تو میں سب سے دوبارہ رابطہ کروں گا۔!