مرغی کی قیمت میں مزید کمی ، انڈے مزید مہنگے

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی، ملتان میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے کلو سستا ہوا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 569 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز قیمت 577 روپے کلو تھی۔

زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کمی ہونے سے برائلر مرغی کی تھوک قیمت 379 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے کلو ہو گئے ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 230 روپے ہو گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے کلو ہوگیا ہے۔

ملتان میں انڈوں کی قیمت میں 35 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 230 روپے کے ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More