حکومت نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دینے کیلئے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی ، جنید اکبر

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے مجھے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں گدھے اور گھوڑوں کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہو گا اور میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔

پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم حکمرانوں کے گلے پڑیں گے ، بیرسٹر سیف

یاد رہے گزشتہ روز مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا  تھا کہ سیاسی کارکن ہوں، سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہوں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا، چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More