رمضان شوگر مل کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ فریقین کو تسلی سے سنا، ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

صدر آصف علی زرداری کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

یاد رہے کہ وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے سال 2014-15 کے ترقیاتی منصوبے میں نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی، یہ نالہ اس وقت کے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر بنایا گیا اور اس میں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں تھا۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، اس میں گواہوں کو طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بعد ازاں مدعی مقدمہ ذوالفقار علی نے 28 جنوری کو ریفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، احتساب عدالت نے کیس کا فیصلہ تین فروری کو محفوظ کر لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More