کرک، بہادر خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 اہلکارشہید، 6 زخمی

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

کرک، بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں،  پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی کارروائیوں میں تیزی، کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی نے کرک میں پولیس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے  شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورلواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔

وفاقی وزیرداخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے خون سے امن کی آبیاری کی ہے، پولیس کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More