وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔
اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے، وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبانے سے دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت واضح کرتی ہے کہ تنازعات کو بھڑکنے نہ دیا جائے۔
حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، کشمیری عوام 78 سال گزرنے کے باوجود اپنا حق استعمال نہیں کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔