ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے: وزیراعظم

اردو نیوز  |  Feb 04, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے۔

منگل کو اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’گرین چینل نواز شریف کا بڑا کارنامہ تھا اور اسے دوبارہ شروع کریں گے۔ وزیر خزانہ سے کہوں گا کہ اس کے لیے آپ کے ساتھ بیٹھیں۔ گرین چینل کو چلانے میں آپ کا کردار ہو گا اور اسے ریڈ یا ییلو چینل میں نہ بدلنے دیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اوورسیز پاکستانیز کی ترسیلات زر میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے لیے حکومت آپ کی شکر گزار ہے۔ ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔‘

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’آپ کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ’ایمبیسڈر ایٹ لارج‘ بنایا جائے گا اور نیلا پاسپورٹ دیا جائے گا۔

’مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں ایک کروڑ پاکستانی بس رہے ہیں۔ ہم ایک کیٹیگری بنائیں گے اور دنیا کے مختلف حصوں سے ان پاکستانیوں کو ’ایمبیسڈر ایٹ لارج‘ بنائیں گے اور ان کو بلیو پاسپورٹ بھی دیں گے۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More