سرکاری حج سکیم :واجبات کی تیسری قسط وصولی کا شیڈول جاری

ہم نیوز  |  Feb 04, 2025

وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کےلئے سرکاری سکیم کے عازمین سے واجبات وصولی کی تیسری قسط کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم میں واجبات کی تیسری قسط 6 تا 14 فروری تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا

حج تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ ملک بھر میں تحصیل اور اضلاع کی سطح پر حاجیوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

حج تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان ا لمبارک کے بعد آخری حج پرواز تک جاری رہے گا،دوسری جانب وزارت مذہبی امور کی جانب سے حتمی حج پیکج کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ لانگ حج پیکج کی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار جبکہ شارٹ حج پیکج کی حتمی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More