وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Feb 02, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔

پشاور میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کردی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More