لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو نے سے لاہور سے فیصل آباد جانے والی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا
امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شالیمار ایکسپریس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
شالیمار ایکسپریس کوشاہدرہ کے قریب حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے کہا کہ شالیمارایکسپریس کوحادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوا۔
ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ ڈرائیور نے ٹرین کی رفتار تیز رکھی تھی،ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی اسپیڈ 15 کلومیٹر ہونا تھی، تیز رفتاری کی وجہ سے شالیمارایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈرائیور بروقت بریک لگاتا تو نقصان کم ہوتا،بوگیاں اترنے کی وجہ سے ٹریک کے سلیپرز کونقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ ٹرین ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔