مشاعل العبیدان نے بوٹنگ ریس ورلڈ چیمپئن شپ کا ایوارڈ جیت لیا

اردو نیوز  |  Jan 27, 2025

سعودی عرب کی مشاعل العبیدان اور سپین کے ڈینی کلوس کی آوکی ریسنگ ٹیم نے گذشتہ روز سنیچر کو یو آئی ایم ای ون ورلڈ چیمپئن شپ کے سیزن اوپنر میں کامیابی حاصل کر لی۔

عرب نیوز کے مطابق جدہ کے ساحل پر بحراحمر میں  ہونے والی یہ بوٹنگ ریس دنیا کی واحد آل الیکٹرک پاور بوٹ ریسنگ سرکٹ کے دوسرے سیزن کا آغاز ہے۔

پاور بوٹ ریس ’ای ون‘  میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات جن میں سپورٹس سٹارز ٹام بریڈی، ڈیڈیئر ڈروگبااور رافیل نڈال کےعلاوہ ہالی وڈ سٹار ول سمتھ  شامل ہیں ان کی ملکیتی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

ریسنگ بوٹ چلانے کے لیے ہر ٹیم میں دو پائلٹس ہوتے ہیں ایک مرد اور ایک خاتون جو جدید الیکٹرک ’ریس برڈز‘ کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے سٹیو آوکی کی ٹیم نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ہزاروں شائقین کی موجودگی میں یہ  شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

سعودی عرب کی پہلی خاتون ریلی ڈرائیور اور آوکی ٹیم کی پائلٹ مشاعل العبیدان  نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’یہ فتح میرے کیریئر کی سب سے بہترین کامیابی ہے۔‘

محنت اور لگن سے یہ کامیابی خواب پورا ہونے جیسی ہے۔ فوٹو عرب نیوزریس میں دوسرے نمبر پر  آنے والی رافیل نڈال کی ملکیتی ٹیم رافا ہے اور پہلی بار پوڈیم پر جگہ بنانے والی ویراٹ کوہلی کی ٹیم بلیو رائزنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

مشاعل العبیدان نے بتایا ’ گذشتہ سال ہم تقریباً آخری پوزیشن پر تھے لیکن ہماری یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ اگر آپ کے پاس عزم، جذبہ اور کھیل سے محبت ہو تو پیچھے رہ جانے والوں کے پاس بھی جیتنے کا موقع ہوتا ہے۔

ریسنگ بوٹ چلانے کے لیے ہر ٹیم میں دو پائلٹس ہوتے ہیں۔ فوٹو ایم ای وناپنی محنت اور لگن کے ساتھ یہ کامیابی ایک خواب پورا ہونے جیسی ہے۔

فارمولہ ون کے سابقہ ٹیسٹ ڈرائیور سپین کے ڈینی کلوس آل الیکٹرک پاور بوٹ ریسنگ سیزن 2025 کے لیے سٹیو آوکی ٹیم میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More