علی امین گنڈا پور کے عہدے سے ہٹنے اور جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔
وکلاء تین ماہ سے بانی پی ٹی آئی کو علی امین کیخلاف شکایت کر رہے تھے ، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں ، ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
واضح رہے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی لیکر جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کیا تھا۔