علی امین گنڈاپور کا متنازعہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Jan 25, 2025

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت سے متنازعہ کمیٹی کو نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا۔ جس میں ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوا۔ اور آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن آئین کی خلاف ورزی اور صوبائی حکومت کے اختیار کی نفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت سے متنازعہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آئینی حقوق کے لیے صوبائی حکومت اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More