9 مئی توڑ پھوڑ کیس ، عدم پیشی پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نعیم شیں نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ نامزد ملزمان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ ،ایم این اے بلال اعجاز سمیت درجنوں کارکن عدالت پیش ہوئے۔

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات ، اہلیہ اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کروانے کی ہدایت

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت پیش نہیں ہوئے ، ان کے وکلاء نے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا۔

عمر ایوب کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرایوب مسلسل تین پیشیوں پر عدالت نہیں آئے ، ان کی عدم پیشی کے باعث دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، بعد ازاں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More