موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

لاہور میں موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے کم ہو گئے

سی ٹی او نے کہا کہ آج ہی سے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی لگائے گا، ٹریفک پولیس لاہور ان ہدایات پر آج سے ہی عمل درآمد کروائی گی۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال چلانے والا اور پیچھے بیٹھنے والا دونوں ہی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More