وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اہم شعبوں سے متعلق پالیسی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف شعبوں کے تحت جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے،این آر او نہیں ملے گا،طلال چودھری
ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے فریم ورک میں تجدید شدہ نقطہ نظر پر تیز عملدر آمد کی ہدایات جاری اور صنعتکاری کو فروغ دینےکیلئے اسٹیک ہولڈرزمیں ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے۔
کمیٹی نے گودام اور لاجسٹکس کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے جاری کوششوں کو سراہا ہے، اجلاس میں بندرگاہوں اور جہاز رانی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کی گئی۔