ملک کےمختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

 پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائوں کے ساتھ  بارش ہونے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ننکانہ صاحب کے علاقے مانانوالہ، شاہ کوٹ و گردونواح  میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، ننکانہ اورشیخوپورہ کے گردونواح میں تیزہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

سردی کی شدت میں اضافہ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More