لیسکو میں بجلی چوری کے علاوہ اووربلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے 65 لاکھ صارفین کے کنکشنز “اے ایم آئی میٹرز” لگانے کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی ایک سو ستر ارب روپے کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کرے گی۔
سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے تولہ ہو گئی
واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لیسکو کے اے ایم آئی میٹرز کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، لیسکو اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی رپورٹ بنا کر وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کرے گی۔
جس کے بعد فنڈز کیلئے وزارت اکنامک افیئرز سے رجوع کیا جائیگا، فنڈز کی منظوری ملنے پر لیسکو میں جدید میٹرز کی تنصیب کی جائیگی۔
جدید میٹرز کی تنصیب سے کنٹرول روم سے بلنگ ہو گی جبکہ بجلی چوری اور اووربلنگ بھی کنٹرول روم سے مانیٹر کی جا سکے گی۔