جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیر چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے،پی ٹی آئی کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 22, 2025

پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیرچوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے کہا حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئےتیار ہیں،جوڈیشل کمیشن کے قیام کےاعلان کےبعد ٹی او آرز کیلئے میٹنگ ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت سے مذاکرات ناکام ،ملازمین کا جمعرات سے تمام سرکاری ادارے بند کرنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے  کہا ہمارے مطالبات پر پیشرفت ہوئی تو چوتھی میٹنگ ہوگی،اگر ہمارے مطالبات نہیں مانیں گے تو پھر چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا تھا کل وزیراعظم کی آمد پر ایک گھنٹہ دیر سے اجلاس شروع کیا گیا،قومی اسمبلی کے اجلا س میں دیر کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں،

یوٹیلیٹی سٹورز کھلے ہیں، ترجمان :بندش کی تردید

علی محمدخان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے کیسز بنائے گئےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More