بھارت، سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

بھارت میں اداکار سیف علی خان پرچاقوحملے میں ملوث دوسرا ملزم بھی پولیس نے گرفتارکرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  پولیس نے ملزم کو وسطی ریاست چھتیس گڑھ سے گرفتارکیا ہے۔

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر منظر عام پر آ گئی

یاد رہے کہ ممبئی پولیس نے بھارتی معروف اداکار، پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکررکھا ہے۔

جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی توگھریلو ملازمہ نے شورمچایا تو چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، اداکارمدد کیلئے پہنچے اورحملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More