کشتی حادثہ ، وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم مراکش روانہ

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مراکش کے قریب کشتی حادثہ کی تحقیقات کے لئے ٹیم تفتیش کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی 4 رکنی ٹیم گزشتہ رات مراکش روانہ ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں، دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی تحقیقاتی ٹیمکے ہمراہ ہے،تحقیقاتی ٹیم 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک ہے، وزیراعظم

وہ کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات بھی کرے گی، اس کے علاوہ پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم حادثے کے حقائق پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، اس تحقیق کی روشنی میں انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More