جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔
چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں، ملک کے ساتھ صرف علماء نے وفاداری کی ہے، حکمران اور سیاست دان کیا کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے اور ہم امن کے خواہاں ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کررہے ہیں۔ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے،جھوٹ اور دھاندلی کے الیکشن سے حسینہ واجد بھی جیتی تھیں۔
کشتی حادثہ ، وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم مراکش روانہ
ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں،دنیا چاہتی ہے کہ مدارس کا سلسلہ ختم ہو جائے،عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے مدارس مزید مضبوط ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو تباہی آتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کے لیے خطرہ تھا،حکومت کے آئینی مسودے میں اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات محدود کیے گئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،آپ قوم کو معیشت کے اشاریوں سے بے وقوف نہیں بنا سکتے۔