معروف موسیقارذوالفقارعلی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔
سندھ حکومت ساتھ دے تو بہت خوبصورت میڈیا یونیورسٹی بناکر دکھائیں گے، سلطانہ صدیقی
مرحوم نے اپنےفنی کیریئرکے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیئے، بطور موسیقاران کی مشہورفلموں میں نامورڈائریکٹرسیدنورکی چوڑیاں، مجاجن، نکی جئی ہاں اورمہندی والے ہتھ جیسی فلمیں شامل ہیں۔
موسیقار نے پاکستانی موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے عوام کے دل جیتے ان کی آخری فلم بطور میوزک ڈائریکٹرویلکم پنجاب تھی۔
حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی میں میرا ہاتھ تھا، عاطف اسلم کا دعوی
مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، چیئرمین الحمراء اور ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہارکیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ جامع امامیہ مسجد شباب چوک میں ادا کردی گئی، نمازجنازہ علامہ ناصر عباس نے پڑھائی۔