سندھ حکومت ساتھ دے تو بہت خوبصورت میڈیا یونیورسٹی بناکر دکھائیں گے، سلطانہ صدیقی

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ میڈیا کو سنبھالنے کی اہم ترین ذمہ داری شرجیل میمن کے کاندھوں پر ہے۔سندھ حکومت ساتھ دے تو بہت خوبصورت میڈیا یونیورسٹی بناکر دکھائیں گے۔

سندھ اسمبلی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  اس تاریخی مقام پر کھڑے ہونا میرے لئے اعزاز ہے۔پاکستان کے سفر کا آغاز یہاں سے ہوا تھا۔آج ہم اس مقام پر ہم ٹی وی کی بیسویں سالگر منارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کی ثقافت کو دنیا کے سامنے مثبت انداز میں پیش کرنا تھا۔دو دہائیوں پہلے ہم نے پاکستان کے ثقافتی رنگ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا عزم کیا تھا۔مجھے فخر ہے کہ بطور خاتون میں نے اس سفر کا آغاز کیا۔

کلچر اور آرٹ کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا جا سکتا ہے، سلطانہ صدیقی 

ان کا کہنا تھا کہ لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور قدم چومتی ہے۔عورت جب نکلتی ہے تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر ہم نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ ماڈرن میڈیا یونیورسٹی کا قیام میرا مشن ہے۔انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جب شروع کیا تھا تو سندھ حکومت نے بہت مدد کی تھی۔یونیورسٹی کے قیام سے نوجوان سیکھیں گے اور پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا صرف گانا بجانا نہیں ہے۔ہمیں یوتھ کی صلاحیتوں کو استعمال کرکے آگے جانا پڑے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More