ملتان ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143 رنز

اردو نیوز  |  Jan 17, 2025

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔

پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 41.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 51 اور سعود شکیل 53 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ محمد ہریرہ کی گری جو 6 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان شان مسعود کی وکٹ کے صورت میں ہوا جو گوداکیش موتی کی گیند پر صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عمدہ بولنگ کا سلسلہ نہ رکا اور یوں کامران غلام 5 رنز بنا کر جیڈن سیلز کا شکار بن گئے۔

تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 8 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کے پہلے دن کے کھیل کا آغاز شدید دھند کے باعث مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے ہوا جبکہ پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کر دیا گیا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں چار سپنرز اور ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیون املاچ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔

تاہم دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں کریگ براتھ ویٹ (کپتان)، میکائل لوئس، کیسی کارٹی، کیوم ہوج، ایلک اتھانزے، جسٹن گریوز، ٹیوِن املاچ، کیون سنکلیئر، گوداکیش موتی، جومیل وریکان، عامر جانگو اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More