190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، تحریک انصاف کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزاؤں  پر پی ٹی آئی کا ردعمل آ گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالت میں جائیں گے۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان کو 14 ، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے جس پیسے سے لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی وہ پیسہ کس طرح باہر لیکر گئے اور آگے پھر وہ عمارت بیچی، اس رقم کا تم نے کیا کیا؟ آج وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔

دریں اثنا شبلی فراز نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ سے حکومت کو ایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا ،انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں چور دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ معصوم اور ایماندار لوگوں کو سزا سنا دی جاتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More