سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اور اہلیہ کو سزا دینے کے فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔
جمعے کو 190 ملین ڈالر کیس میں سزا سنائے جانے پر ردعمل میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے القادر ٹرسٹ کے معاملے پر جو کچھ کیا تھا اس سے انہیں کوئی فائدہ ہوا تھا اور نہ حکومت کو کوئی نقصان۔
عمران خان کے مطابق ’مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، تمام کیسز کا سامنا کروں گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک آمر صرف اپنی ذات کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس اہلکاروں کو پلاٹس دیے گئے۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’جو ساتھ ہے وہ آزاد اور جو مخالف ہیں ان کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔‘
عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں، ان کو سزا مجھے تکلیف پہنچانے کے لیے دی گئی ہے۔