حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا انتہائی مثبت کردار رہا، حکومتی ارکان نے بھی علی امین کے موقف کی تعریف کی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔
مذاکرات کا تیسرا دور ختم ، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دیدیئے ، حکومتی کمیٹی 7 دن میں موقف پیش کریگی
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت جلد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر پیشرفت کرے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے ناموں پر مشاورت کی تجویز دی تاہم حکومتی ارکان نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نام فائنل نہیں کر سکتی، ججز کے ناموں کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑنا پڑے گا۔