پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا تاہم تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس 441 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ ، 14 ہزار 278 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران بھی ملا جلا رجحان رہا تھا، بعد میں انڈیکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی۔