بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج 11.30 بجے سنایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج  ناصر جاوید رانا آج جمعہ کومحفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی لیکن تیسری بار بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More