یواےای کی اسٹیٹ بینک میں رکھے 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

یواےای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی،یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے دو ڈپازٹس 2 ارب امریکی ڈالرکے ہیں۔

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 28فیصد اضافہ ریکارڈ

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11ارب69 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11ارب72کروڑ ڈالر ہوگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ2لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب72کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے،ملکی مجموعی ذخائر 7کروڑ3لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب45کروڑڈالر ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More