پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے،بابراعظم ، کامران غلام ، سعود شکیل،محمد رضوان ،سلمان علی آغا اورساجد خان ٹیم میں شامل ہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں نعمان علی،ابرار احمد اورخرم شہزاد بھی ٹیم کا حصہ ہیں،محمد ہریرہ ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ سیریز اہم ہے،کوشش ہے ہوم گراؤنڈ میں اچھا کھیلیں،سب کی کوشش ہے اچھاکھیل پیش کریں۔

ٹیسٹ میچز میں گیپ کی وجہ سے چیلنجز آتے ہیں،ایک سال پہلے تینوں فارمیٹ کھیل رہا تھا،ٹیم کی سلیکشن کے لیے کچھ چیزیں دیکھنا ہوتی ہیں،فاسٹ بالر کی سلیکشن کوبھی دیکھنا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی معاشی صورتحال پراظہار اعتماد اوراطمینان

بدقسمتی سے صائم ایوب بھی زخمی ہوگئے،میرے دور میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں،پچ کا پورا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا،کمنٹری پینل میں ویسٹ انڈیز کے ایئن بشپ،انگلینڈ کے ڈومینک کارک،پاکستان کے ثنا فاطمہ اور عامر سہیل شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More