سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر منظر عام پر آ گئی

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر منظر عام پر آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تصویر میں ملزم کو واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے سب سے پہلے شور مچایا تو سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فوراً مدد کےلیے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔

سیف علی خان دوران ڈکیتی مزاحمت پرشدید زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے زبردستی داخلے کی کوشش نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر رات کے کسی وقت چھپ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More