کرم جانیوالا امدادی قافلہ راکٹ حملے کے بعد واپس ٹل روانہ

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

ضلع کرم کے لیے ٹل کینٹ سے جانے والا امدادی قافلہ راکٹ حملے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کرم کے علاقے بگن جانے والے قافلے پر راکٹ حملہ کیا گیا جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم  واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،  قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہوگئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی، نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اس سے قبل تیسرے قافلے کے پہلے مرحلےمیں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں ادویات، سبزیاں، پھل اورکھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں ، اس قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

دوسری جانب کرم سے مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹرسروس 10 روز سے بند ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More