ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ میں ایک بُھٹے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر صارفین دنگ رہ گئے

ہماری ویب  |  Jan 16, 2025

بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ایک بھٹّا کھانے پر صارف کو 525 روپے کا بل تھمادیا گیا۔

یہ ریسٹورنٹ "ون8 کمیون" بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ہے۔

ایک طالبہ کو اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے بھٹّے کا آرڈر دیا اور 525 روپے کا بل وصول کیا۔ جو کہ پاکستانی تقریباً 1700 روپے بنتے ہیں۔

طالبہ جس کا نام اسنیہا ہے، اس نے اس معاملے کی شکایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ شیئر کی جس میں ایک پلیٹ میں کٹا ہوا بھٹّا اور اس پر دھنیا اور لیموں کی گارنشنگ نظر آ رہی تھی۔

اس پوسٹ کے ساتھ طالبہ نے روتے ہوئے ایموجی بھی بنائی جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے۔ کچھ نے الٹا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ 'جب قیمت مینیو میں لکھی ہوئی تھی تو پھر آرڈر کیوں کیا؟

جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ، وہ پہلے سے قیمت جانتی تھی، اس لئے اب شکایت کرنے یا رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کی قیمتوں پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More