غزہ جنگ ، اسرائیل نے فلسطینیوں پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

اسرئیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کا بالآخر معاہدہ ہو گیا، اسرائیل نے 15 ماہ تک جاری جنگ میں غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 15 ہزار زخمی کیے گئے۔

حماس نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی، فلسطینیوں کا جشن

تباہ شدہ عمارتوں اورگھروں کے ملبے سے ہزاروں لاپتہ فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا خدشہ ہے جبکہ ملبہ ہٹانے میں 10 سال سے زائد لگنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

جنگ کی وجہ سے 20 لاکھ فلسطینی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے، علاوہ ازیں حماس کے سرکردہ رہنمائوں اسماعیل ہنیہ کو تہران میں جبکہ دوسرے سربراہ یحییٰ سنوار کوغزہ میں شہید کیا گیا۔

غزہ جنگ بندی معاہدہ 19جنوری سے نافذ العمل ہوگا، قطری وزیراعظم

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1100 اسرائیلی ہلاک اور 240 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ زیادہ تریرغمالی پچھلے برس نومبر میں رہا ہوئے یا اسرائیلی حملوں ہی میں مارے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More