غزہ جنگ بندی معاہدہ 19جنوری سے نافذ العمل ہوگا، قطری وزیراعظم

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔

قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدے پر رضامند ہو گئے، قطر، مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔

سعودی عرب اور سیکرٹری اقوام متحدہ کاغزہ جنگ بندی معاہدہ کا خیرمقدم 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کیساتھ ملکر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، معاہدے کے تحت دونوں فریقین یرغمالیوں کو رہا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہوں گے، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More