شیر، چیتا، ٹائیگر، پیوما اورجیگوار پالنے کیلئے لائسنس بنوانا ضروری

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

محکمہ وائلڈ لائف اب خود شیر، چیتا وغیرہ جانورں کو رکھنے کیلئے قبضہ لائسنس جاری کریگا، فیس فی جانور 50 ہزار روپے ہو گی۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں محکمہ جنگلات کا 4 نکاتی ایجنڈا منظورکیا گیا اوربگ کیٹس کو وائلڈلائف ایکٹ 1974 کے جدول دوئم میں شامل اور بگ کیٹس کو شیڈول 2 میں ڈالنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزارت توانائی کا کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف

شیر، چیتا، ٹائیگر، پیوما اورجیگوارکو رکھنے کیلئے پہلی بار قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ان جانوروں سے متعلق  قانون نہ ہونےکی وجہ سے لوگ انہیں گھروں میں رکھتے تھے۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر بگ کیٹس کو ظاہر کرنے پر پابندی ہو گی، گھروں میں رکھنے کیلئے کم ازکم معیار مقرر کیا گیا ہے۔

یہ جانور شہر سے باہر رکھے جا سکتے ہیں، شہر سے باہر منتقلی کیلئے وقت دیا جائےگا ، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی اور ایف آئی آر بھی درج ہو گی۔

2024: 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

ترمیم شدہ پنجاب فاریسٹ ٹرانزٹ رولز 2024 کے تحت اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم ہونگی، فاریسٹ آفیسرز کو قوانین کی خلاف ورزی پر ڈپو بند کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات ہونگے۔

نئے فاریسٹ ڈپو رولز 2024 کے تحت ڈپو کے قیام کے لئے ڈی ایف او کی اجازت لازمی اورڈپو مالکان کو سالانہ رجسٹریشن کی تجدید کروانا ہوگی۔

جنگل کی حد سے 5 میل کے اندر آرا مشین یا کوئلے کی بھٹی کے قیام کی اجازت نہیں، محکمہ جنگلات کے نئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئےاسپیشل اسکواڈ کا قیام کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More