اضافی سرکاری ملازمین کو ختم کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اضافی سرکاری ملازمین کو ختم کیا جائے گا۔ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ سائزنگ وقت کی ضرورت ہے۔ اور کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔ بلکہ حکومت کا کام کاروبار کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گردشی قرضے بڑھ رہے ہیں۔ اور خساروں کو ختم کر کے معیشت کو کھڑا کرنا ہے۔ سول ایوی ایشن کو وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اور وہ ملازمین جو ملازمت کے آخری 5 سال میں ہیں ان کو ریٹائر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئینی بینچ

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کو بےروزگار کرنا نہیں ہے۔ اور کام کرنے والے ملازمین کو نئے کنٹریکٹر اپنے ساتھ رکھیں گے۔ جبکہ کسی کو قانون کے خلاف نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح جسم پر چربی زیادہ ہو جائے تو اس کو کم کیا جاتا ہے۔ بلکل اسی طرح اضافی سرکاری ملازمین کو ختم کیا جائے گا۔ گزشتہ حکومتوں نے پی آئی اے میں غلط پالیسیاں بنائیں۔ تاہم ہر حکومت میں کچھ بہتری ہوئی اور کچھ غلطیاں بھی ہوئیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ پی آئی اے میں بہتری لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ اور ایک پالیسی کے تحت معاملات حل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More