اہم نکات:بلوچستان میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘ کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالرسپریم کورٹ اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمات کی سماعتقومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آجوزیراعظم شہباز شریف کا ورلڈ بینک کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی پارٹنرشپ کا خیرمقدموزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کی جانب سے دس سالہ ’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘ کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کے وعدے کا خیرمقدم کیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیات کی بہتری، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری سمیت چھ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘ ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، اور یہ ہمارے معاشی ٹرانسفارمیشن منصوبے کے مطابق ہے۔‘وزیراعظم نے لکھا کہ ’میں جنرل عاصم منیر اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کا دل کی گہرائیوں سے معترف ہوں جنہوں نے اس طرح کی تبدیلی کی شراکت داری میں پاکستان کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔‘شہباز شریف نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پاکستان کی اقتصادی لچک اور صلاحیت پر عالمی بینک کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ’ہم اپنے لوگوں کے لیے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اس شراکت کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔‘چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے، اپوزیشن کا خطپاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین کو خطوط لکھ کر نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ایک غیرجانبدار شخص کو تعینات کیا جائے تاکہ الیکشن میں شفافیت پیدا کی جا سکے۔خط میں عمر ایوب نے کہا ہے کہ سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔لاہور میں موٹر سائیکل اور سائیکلوں کے لیے علیحدہ سڑک کی تعمیررائے شاہنواز، اردو نیوز ۔ لاہور
پنجاب کے دارالحکومت لاہور موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں کے لیے علیحدہ سے ایک لین تعمیر کی جا رہی ہے اس بات کا باقاعدہ اعلان وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگل کی شام کیا۔
ابتدائی طور پر یہ علیحدہ لین فیروزپور روڈ پر بنائی جا رہی ہے، یہ لاہور کی سب سے گنجان اور طویل سڑک ہے جو شاہدرہ کو قصور سے ملاتی ہے۔
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس نئی لین کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پوری لین کو نیلا رنگ کیا جا رہا ہے اور باقی سڑک سے ہٹ کر اس پر ایک ڈیوائڈر بھی بنایا جا رہا ہے یعنی جو لوگ اس لین پر سفر کریں گے وہ باقی سڑک پر نہیں جا سکیں گے۔ ؎
اس سے پہلے لاہور میں موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں کے لیے علیحدہ لین تو موجود ہے لیکن اس پر عملدرامد نہیں ہوتا کیونکہ ڈیوائڈر نہ ہونے کی وجہ سے عام طور پر موٹر سائیکل سوار لین کی پابندی نہیں کرتے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سڑک ہی الگ کی جا رہی ہے۔
بلوچستان میں ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج سے مریضوں کو مشکلاتزین الدین احمد، اردو نیوز ۔ کوئٹہبلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔یہ احتجاج ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بہار شاہ اور دیگر ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف کیا جارہا ہے جنہیں گزشتہ دنوں ڈی جی ہیلتھ پر حملے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ کے مطابق وائی ڈی اے اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پچھلے کئی مہینوں سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ، محکمہ صحت میں بد عنوانی کے خلاف اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے خلاف احتجاج کررہا ہے ۔ حکومت ان مسائل کو کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرکے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور او پی ڈیز نہ کھولنے کی پاداش میں صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں شامل کوئٹہ کے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل کو معطل کردیا جبکہ ژوب، قلعہ عبداللہ ا ور قلعہ سیف اللہ کے ہسپتالوں کے سربراہان کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت لازمی سروسز میں آتا ہے جس میں ہڑتال پر عدالت نے پابندی لگائی ہے۔ عدالت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آجپاکستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہو رہے ہیں۔اسلام آباد سے اردو نیوز کے نامہ نگار صالح عباسی کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہو رہے ہیں۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس قومی اسمبلی سیکٹریٹ کے مطابق سہ پہر 2 بجے ہو گا۔ جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا صبح 11 بجے شیڈول ہے۔سپریم کورٹ اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمات کی سماعتسپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جاری ہے آج ہونے والی سماعت میں بھی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔دوسری جانب اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی بھی سماعت جاری ہے کیس کی سماعت انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کر رہے ہیں۔