سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر مذاکرات کرے گی اور حکومت اکڑے گی، ٹرمپ کارڈ پی ٹی آئی کی جیب سے نکل کر شہباز شریف کی جیب میں گر گیا۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بہت امیدیں ہیں لیکن ان کیلئے بہت مایوسی ہو گی، تاریخ بدل سکتی ہے فیصلہ نہیں بدل سکتا،190ملین پاؤنڈ کیس کےفیصلے میں تو سزا ہونی ہی ہونی ہے۔
گردشی قرضہ12ارب روپے کم ہو کر 2381ارب روپے ہوگیا،اویس لغاری
بانی پی ٹی آئی کو سمجھا دیں دیوار میں سر ماریں گے تو سر پھٹ جائے گا، ایک ادارہ ہے جو ملک کو دشمنوں سے بچا رہاہے، ملک ڈیفالٹ نہیں ہو گا کیوں کہ اس کی ضمانت ریاست دے گی۔
2025 میں پاکستان ابھر کر آئے گا اور اس کی بڑی پوزیشن ہو گی، ڈورمور کے بغیر پاکستان کہے گا کہ ہمارے لیے کیا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہی یہ کر کے دیں گے۔
عدالتوں میں جائیں، جہاں آپ کو ریلیف ملنا ہو گا ملے گا، وفاقی وزیر قانون
اگرکوئی پاپولر ہے تو کیا وہ کرپشن کر سکتا ہے ؟ کوئی وزیراعظم کرپشن کرکے نکل جائے تو کیا اس پر سزا نہ ہو؟ کریکٹر دیکھیں کہ 20 سال میں اس شخص نے پاکستان کو کیا دیا ہے،26نومبر کو جو کچھ ہوا وہ کیا تھا؟
کیا کسی کو نہیں پتہ کہ خیبرپختونخوا کی مشینری کس نے استعمال کی، کوئی جماعت دھرنوں کیلئے سامان لیتی ہے تو اس پر گارنٹی ہونی چاہیے،عدالتوں ، اداروں اور سیاسی لیڈران کی میموری فائل ہونی چاہیے۔