اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملوں کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے شمالی غزہ کے 100 دن کے محاصرے میں 5 ہزارفلسطینی شہید اور متعدد لاپتہ ہوئے۔
غزہ پر بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا ، 3 فوجی ہلاک
عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار584 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 20 فلسطینی گرفتارکرلئے۔
رپورٹ میں بتایا کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی قید میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 55 ہو گئی۔
فلسطینی انسانی حقوق گروپ کے مطابق 35 سال کے معتز محمود ابو زنيد اسرائیلی ظلم کی وجہ سے شہید ہوئے، اہل خانہ نے بتایا کہ معتزمحمود ابو زنيد 24 جون کوگرفتاری کے وقت صحت مند تھے۔