چیمپئنز ٹرافی، بھارتی کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کاامکان

ہم نیوز  |  Jan 14, 2025

چیمپئنز ٹرافی2025 کے حوالے سے بھارتی میڈیا نےدعوی کیا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے دورہ پاکستان سے متعلق حتمی فیصلہ چند روز میں ہوگا، تمام ٹیموں کے کپتان فوٹوشوٹ اورنیوز کانفرنس کیلئے اکٹھے ہوںگے۔

گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان سرفراز احمد کو کوچ مقرر کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں  شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہونگے۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز19 فروری کوپاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، پاکستان اور بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More