پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں 27 شدت پسند مارے گئے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ’دہشت گردوں‘ کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے کچھی ضلع میں آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ’دہشت گردوں‘ کو گھیر لیا۔
’اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔‘آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی پناہ گاہوں، اسلحہ اور بارود کے ذخیرے کو بھی تباہ کیا گیا۔بیان کے مطابق مارے گئے ’دہشت گرد‘ سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مارے گئے ملزمان سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی فورسز قوم کی مدد کے ساتھ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔