توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کابریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سنٹرل کا درخواست بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا۔

بہاولپور،دھند کے باعث ٹریلر کی کار کو ٹکر،5افراد جاں بحق

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا 14نومبر کو درخواست بریت مسترد کرنےکافیصلہ خلاف قانون ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More