ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسری مرتبہ کمی

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے مسلسل دوسری مرتبہ کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1405 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کابریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اعدادوشمار کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1385 روپے تھی ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1376، راولپنڈی 1371، گوجرانوالہ 1430، سیالکوٹ 1410، لاہور 1444، فیصل آباد 1410، سرگودھا 1393، ملتان 1413، بہاولپور 1450، پشاور 1400 اور بنوں میں 1360 روپے ریکارڈکی گئی ۔

کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں،قیصر احمد شیخ

اسی طرح گزشتہ ہفتے کےدوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے، حیدرآباد 1340 ، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1435 اور خضدار میں 1347 روپے ریکارڈکی گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More