وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرسرینا انٹرچینج پراجیکٹ کا ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا گیا،انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس،رابطہ اور سلپ سڑکوں کا کام مکمل کرلیا جس کے بعد انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر دو انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک بھی مکمل ہوگیاہے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسری مرتبہ کمی
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انڈر پاس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے، دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کام بھی تیزی سے جاری ہے، انڈر پاس کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔