سپریم کورٹ کی سمت تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جاسکتی ہے، چیف جسٹس

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے۔ اور سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اور ججز پر تنقید بھی تعمیری ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا کہ میں حلف برداری کا سوٹ بھی نہیں خرید سکا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت اپنی مدت پورے کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اصلاحات سے متعلق اقدامات کیے گئے۔ ہائی کورٹ اتھارٹی کا احترام ہے۔ اور براہ راست ہائی کورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹائیٹینک ہے اس کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے۔ تاہم سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More