پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ ویزا کے حصول کے عمل کو بھی مزید آسان کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے بہتر سہولتوں پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

نئی پالیسی کے بعد سکھ اور ہندو یاتریوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے آمدورفت میں آسانی ملے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی سیاحت کی صںعت بھی ترقی کرے گی۔ یہ اقدام بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی سمت تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جاسکتی ہے، چیف جسٹس

وزارت داخلہ کے مطابق سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا کے حصول کے عمل کو سادہ اور تیز تر بنا دیا گیا ہے۔ اور ان کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی سے سکھوں اور ہندو یاتریوں کے مذہبی مقامات پر آمد میں اضافہ ہو گا۔ جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ایک مثبت تصویر اجاگر ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More